بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

لاس ویگاس میںکنسرٹ پر حملہ کرنے والا مبینہ مسلح شخص سٹیفن پیڈک مالدار سابق اکانٹینٹ تھا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

لاس ویگاس (آئی این پی)امریکی ریاست لاس ویگاس میں ایک کنسرٹ پر حملہ کرنے والا 64 سالہ مبینہ مسلح شخص سٹیفن پیڈک ایک مالدار سابق اکانٹینٹ تھا جو ریٹائرمنٹ کے بعد ویران جگہ پر رہائش پذیر تھا۔حکام کے مطابق 64 سالہ سٹیفن پیڈک کے پاس پائلٹ اور شکار کرنے کے لائسنس تھا تاہم اس کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔سٹیفن پیڈک کے ایک پرانے پڑوسی نے بتایا

کہ وہ پیشہ ورانہ جواری اور ایک بڑا ‘عجیب’ قسم کا شخص تھا۔ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اس بات پر یقین کرنے کا امکان ہے کہ سٹیفن پیڈک نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔لاس ویگاس کنسرٹ پر فائرنگ کا واقعہ جدید امریکی تاریخ کا سب سے مہلک ترین واقعہ ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 58 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ سٹیفن پیڈک نے مینڈیلے بے ہوٹل اور کسینو سے باہر منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک افراد پر اتوار کی رات فائرنگ کر کے کم سے کم 58 افراد کو ہلاک اور 500 سے زیادہ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق مینڈیلے بے ہوٹل کی 32 ویں منزل جہاں سٹیفن پیڈک نے جمعرات کی رات چیک ان کیا تھا سے 19 رائفلوں سمیت سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سٹیفن پیڈک کے بھائی ایرک پیڈک نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے والد ایک بینک رابر تھے جو ایف بی آئی کی سب سے زیادہ مطلوب فہرست میں تھے اور ایک بار جیل سے بھاگ گئے تھے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے سنہ 1969 میں جاری ہونے والے ایک پوسٹر کے مطابق پیٹرک پیڈک کو ‘دماغی

مریض’ قرار دیا گیا تھا۔ایرک پیڈک نے آر لینڈو میں واقع اپنے گھر سے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ان کا خاندان اس واقعے میں ان کے بھائی سٹیفن پیڈک کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد سکتے میں ہے۔انھوں نے کہا ‘اس کی کوئی وجہ نہیں، کوئی وجہ نہیں کہ اس نے یہ سب کیا ہے۔ایرک نے کہا وہ ایک ایسا شخص تھا جس نے ویڈیو پوکر بجایا اور کشتیوں میں گھوما۔انھوں نے صحافیوں کو

بتایا ‘میرے بھائی کو بندوقوں کا شوق نہیں تھا، نہ ہی اس کا پاس کوئی فوجی پس منظر تھا۔این بی سی نیوز کے مطابق سٹیفن نے حال ہی میں جوئے کی دسیوں ہزاروں ڈالرز کی متعدد ٹرانزیکشن کیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ یہ شرطیں جیت کی تھیں یا ہار کی۔سٹیفن کے دوسرے بھائی بروس پیڈک نے این بی سی کو بتایا کہ ان کا بھائی ملٹی ملین پراپرٹی سرمایہ کار تھا۔پولیس کے ترجمان

نے بتایا کہ سٹیفن پیڈک کا گھر اچھا اور صاف ہے۔ ریکارڈ کے مطابق، وہ اپنی 62 سالہ خاتون دوست ماریل ڈینیللے کے ساتھ رہتا تھا لیکن جب پولیس نے ان کی دوست کے بارے میں معلوم کیا تو انھیں پتہ چلا کہ وہ امریکہ سے باہر ہیں۔سٹیفن کے سابق پڑوسی، ڈائن میکک نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ وہ اور اس کی خاتون دوست ہمیشہ گھر میں بند کر رہتے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…