کابل(این این آئی)افغان چیف ایگزیکٹو آفس نے کہاہے کہ کابل اور اسلام آباد دو طرفہ مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ بحال کرینگے۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو عبداللہ کے دفتر نے پیر کو بیان جاری کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد وعدوں
پرعملدرآمد کریگا۔واضح رہے کہ پاکستان فوج کے سربراہ نے ایک فوجی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کا دورہ کیا اور وہاں افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سیکیورٹی تعلقات کی استواری کے لیے مذاکرات کیے ۔