منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی طلبہ نے امریکہ و یورپ کے بجائے چین کا رخ کر لیا چینی یونیورسٹیوںمیں پاکستانیوں کی تعدادہزاروں تک پہنچ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان چینی سکالر شپ حاصل کرنے کے معاملے میں دنیا میں سرفہرست ہے، اس وقت 5081طالبعلم اپنے اپنے شعبوں اور مختلف چینی یونیورسٹیوں میں چین کے سکالر شپ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اعدادوشمار سے ظاہرہوتا ہے کہ چینی سکالر شپ حاصل کرنیوالے غیرملکی طلباء میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، اس تعداد میں اضافہ گذشتہ

چار سال کے دوران مسلسل دیکھنے میں آرہا ہے جب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہوا ہے تا ہم اس میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی زبردست کوششوں کا بھی حصہ ہے، پاکستان میں چین کے سفیر سن و ی ڈونگ جو آئندہ ماہ پاکستان میں اپنی چار سالہ سفارتی مدت پوری کررہے ہیں ان کے دور میں پاکستان کی سماجی اقتصادی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ حاصل ہوا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اس وقت ایک بڑا موڑ مڑا جب اپریل 2015 ء میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں میں کئی معاہدے ہوئے جس میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا،2016ء کے اختتام تک اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 18626پاکستانی طلباء چین میں تعلیم حاصل کررہے تھے جبکہ حالیہ برسوں میں دوطرفہ دوروں کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا اور تعلیم کے شعبے میں تعاون مزید گہرا ہو گیا ، دونوں ملکوں کے طلباء اور اساتذہ کی سطح پر بھی دوروں میں نمایاں اضافہ ہوا چینی سفارتخانے کی طرف سے 160خواتین اساتذہ گذشتہ دوسال کے دوران چین گئیں ، چینی سفیر کی اہلیہ ویانا بائو اس قسم کے دوروں کے انتظام کرنے میں سرگرم نظر آئیں ، مادام بائو نے ایک بار کہا تھا کہ پاکستانی خواتین کی خدمت ان کا مشن ہے اور

وہ اپنی تمام تر کوششیں دونوں ملکوں کی خواتین کے دوطرفہ تبادلوں کیلئے صرف کررہی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سفیر سن وی ڈونگ اور اس کی پرعزم ٹیم دن رات کام کر کے تعلیم کے شعبے میں چینی پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اور کامیابیاں حاصل کیں ، حال ہی میں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) میں دونوں ممالک نے تعلیم کے

شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کافیصلہ کیاہے تا کہ پیشہ وارانہ تیکنیکی تربیت اور عوام کے درمیان مفاہمت کو ثقافتی تبادلوں ، تھنک ٹینکس ،یونیورسٹیوں اور میڈیا کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے ۔چین نے تجویز پیش کی ہے کہ وہ ماہرین کی ٹیمیں پاکستان بھیجے گی جو صنعتی زونز میں تربیتی ورکشاپس منعقد کریں گی جن کا مقصد دیہی ترقی ، پانی کے وسائل کا انتظام

اور ان پانی کو صاف کرنا اور آفات کے دوران پاکستانی عوام کو ان کا مقابلہ کرنے کی تربیت دینا ہے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی فائونڈیشن برائے امن و ترقی کوئٹہ کے ذہین لوگوں کیلئے ایک تربیتی مرکز قائم کرے گی اور جو یونیورسٹی آف گوادر سے تعاون کریگی ،

دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے ،چینی حکومت نے سلک روڈ تعلیمی فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی طلباء مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ حاصل کر سکیں گے، چینی حکومت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ واقع صوبوں کی یونیورسٹیوں کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ

وہ ون بیلٹ ون روڈ میں شریک مختلف ممالک کے ساتھ تعلیمی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…