ّنئی دہلی (آئی این پی)افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشتگردی کے نیٹ ورک افغانستان کوعدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،افغانستان کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں، بنیادی فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی کو اپنے مقاصد کیلئے خارجہ پالیسی کے طور پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔
جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کونسل فار ورلڈ افیئرزمیں ایک معروف تھینک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھاکہ افغانستان کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور اس ملک میں دہشتگردی کے نیٹ ورک افغانستان کوعدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہاکہ تاریکی اور برائی کی طاقتیں ہمیشہ تک غالب نہیں رہتی ہیں لیکن ایک ہی وقت میں وہ رکاوٹوں کو پیدا کرسکتے ہیں اور سردردی کا باعث بن سکتے ہیں یہ زندگی کی حقیقتیں ہیں۔