جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان سے متعلق افسوسناک خبر۔۔گھر میں صف ماتم

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے وزنی ترین مصری خاتون انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعطی انتقال کر گئی ہیں ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے برجیل ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 20ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے تھے۔ ایمان کے اہل خانہ نے بُرجیل اسپتال کے میڈیکل چیک اپ اور ایمان کی دیکھ بھال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان اپنی سرجری کے لیے بھارت روانہ

ہوئی تھی۔ جہاں بھارتی ڈاکٹرز نے ایمان کی سرجری تو کی لیکن سرجری کے فوراً بعد ہی ایمان کے کیس میں پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ بھارتی ڈاکٹرز نے ایمان کا کیس خراب کیا تو نا اُمیدی کے عالم میں ایمان متحدہ عرب امارات واپس آ گئی جہاں بُرجیل اسپتال میں اس کا علاج جاری تھا۔خیال رہے کہ علاج کے سلسلے میں بھارت میں قیام کے دوران ایمان عبدالعطی نے عالمی شہرت حاصل کی اور ان کی خواہش پر بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے بھی ان سے ملاقات کی تھی جس کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…