بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’یہ دہشتگردی کی ماں ہیں‘‘ ملیحہ لودھی نے سشما سوراج کو منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان پر دہشت گرد برآمد کرنے کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں اور سرپرست اعلیٰ ریاست قرار دے دیا۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت، پاکستان

کے خلاف بہتان تراشی پر اتر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے کیونکہ مزاکرات کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات کے لیے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت بند کرنی ہوگی۔کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے اور وادی میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر، بھارت کا حصہ نہیں ہے اور اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری بھی اسے ایک ’متنازعہ علاقہ‘ تسلیم کرتی ہے۔ملیحہ لودھی نے باور کرایا کہ ایک ہی جھوٹ کو بار بار دہرانے سے وہ سچ میں تبدیل نہیں ہوگا۔بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کشمیر معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی میعاد ختم ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملیحہ لودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد وقت سے مشروط نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملے پر بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے انکار دھوکا اور کھلی جارحیت ہے۔پاکستان میں جاری دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور حال ہی میں بلوچستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کروانے اور اس کی معاونت کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…