منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

قومی خود غرضی خطرناک ہے،جرمنی کی ٹرمپ پر تنقید

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابرئیل نے کہاہے کہ امریکا سب سے پہلے‘ کی پالیسی سے قومی سطح پر محاذ آرائیوں میں اضافہ ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح انداز میں تنقید کی۔ ان کے بقو ل امریکا سب سے پہلے‘ کی پالیسی سے قومی

سطح پر محاذ آرائیوں میں اضافہ ہو گا۔جرمن وزیر خارجہ زیگمارگابریئل نے نیور یارک میں اپنے خطاب میں قومی خود غرضی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیا کے بارے میں سوچ کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے،دنیا کے بارے میں اس سوچ کو اگر دیکھا جائے تو یہ دنیا ایک ایسا جنگ کا میدان دکھائی دے گی، جس میں سب ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ تمام فریقین تنہا یا پھر اپنے من پسند ساتھیوں کے ساتھ صرف اپنے مفادات کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں۔گابریئل نے امریکا سب سے پہلے کی پالیسی کے بارے میں خبردار کیاکہ آخر میں صرف شکست خوردہ رہ جاتے ہیں۔ تاہم اپنی اس پورے خطاب کے دوران انہوں نے وائٹ ہاؤس میں براجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا براہ راست نام نہیں لیا۔گابیریئل نے مزید کہاکہ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ جرمنی سب سے پہلے کی پالیسی نے ہمیں مضبوط اور خوشحال نہیں بنایا بلکہ یورپی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فوقیت دینے سے جرمنوں کو امن اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔گابریئل نے شمالی کوریائی تنازعے کے بارے میں کہا کہ جرمنی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ نئی پابندیوں کی تائید کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے تمام تر

سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اس تنازعے کی شدت میں کمی لائیں اور پھر اس مسئلے کا ایک طویل المدتی حل تلاش کریں۔ یہ سب کچھ ہمیں مل کر ممکن بنانا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…