پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’سبحان اللہ‘‘ اسپین میں 500 سال بعد اذان کی آوازگونج اٹھی

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً 500 سال سے اسپین کے الحمرا محل کی دیواروں نے اذان کی آواز نہیں سنی تھی، لیکن چند روز قبل محل کے اندر ایک شخص کی اذان دیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی عرب میں پیدا ہونے والا شامی موسیقار مؤذ الناس الحمرا محل کے اندر اذان دے رہا ہے اور لوگ حیرت سے دیکھ کر ویڈیوز بنارہے ہیں ۔جدہ میں پیدا ہوا گلوکار اسلامی موسیقی میں مہارت رکھتا ہے جبکہ شام سے انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں ڈگری بھی حاصل کر چکا ہے۔جب مؤذ الناس سے پوچھا گیا کہ یہیں پر ہی

کیوں اذان دینے کا فیصلہ کیا تو الناس کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوا کہ محل کی دیواریں اللہ کی آواز کو یاد کر رہی ہے۔الناس نے ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی ، جو تیزی سے وائرل ہوگئی، اب تک ایک ملین لوگ ویڈیو دیکھ چکے ہیں جبکہ 250,000 سے زائد بار شیئر ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ سنہ 711 میں طارق بن زیاد کی سربراہی میں فوج نے جبل طارق پر اتری اور اسپین کی مسیحی حکومت پر قبضہ کرکے یورپ میں مسلم اقتدار کا آغاز کیا۔اسپین میں الحمرا وہ محل ہے، جو 13ویں صدی میں محمد بن الاحمر نے تعمیر کیا تھا۔ الحمرا محل بھی ہے اور قلعہ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…