منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

امریکہ کی تباہی کے دن آ گئے! تباہ کن طوفان ’’ارما‘‘ تو صرف آغاز ہے، اب کیا ہونیوالا ہے؟ لرزہ خیز انکشاف، کھلبلی مچ گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاروی سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی مچا دی اب ہاروی کے بعد ارما طوفان جو کہ مختلف ممالک میں تباہی مچاتے ہوئے اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے اور اس کی شدت پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو چکی ہے اور ارما کیٹیگری 4 کا طوفان بن چکا ہے، ارما طوفان کی تباہی کاریاں بہت زیادہ ہیں،

واضح رہے کہ ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق سازشی نظریہ سازوں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سمندری طوفان قیامت کی ایک نشانی ہے اور اس طوفان کی آمد سے دنیا کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ بائبل کہتی ہے کہ سورج، چاند اور ستاروں میں قیامت کی نشانیاں رونما ہوں گی، زمین پر لوگ بپھرتے اور چنگھاڑتے سمندروں سے خوفزدہ ہوں گے، بائبل کے مطابق دنیا کو ایسے حالات درپیش ہوں گے کہ لوگ ان کی دہشت سے بے ہوش ہو جائیں گے۔ فیس بک کے اس صارف نے حالیہ سورج گرہن اور ان ہاروی اور ارما جیسے سمندری طوفانوں کو بائبل کے اس بیان سے ملاتے ہوئے کہا ہے کہ ہاروی کے بعد ارما آ گیا اور دو مزید نئے طوفان آنے والے ہیں۔ اس صارف نے کہا کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں آگ لگی ہوئی ہے، ان طوفانوں سے قبل بڑا سورج گرہن بھی لگا جس سے امریکہ اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ فیس بک کے اس صارف نے مزید کہا کہ یہ تمام حالات بائبل میں بیان کردہ مذکورہ حالات سے بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں اور اس سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قیامت کی نشانیاں ہیں اور جلد دنیا ختم ہونے والی ہے۔

دریں اثناء سمندری طوفان نیکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچادی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد چالیس ہوگئی، فلوریڈا کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود ارما کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی ہواوں، شدید بارشوں اور اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیٹگری چار کے طوفان نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا ۔چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہوگئی، جبکہ پینسٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دے کر ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،میامی میں جڑوں سے اکھڑے درخت، طوفانی ہواوں سے گریسائن بورڈز،دریاوں کا منظر پیش کرتی سڑکیں طوفان کی شدت کی کہانی سنا رہی ہیں۔ساحل پر پانچ سے دس فٹ اونچی لہریں بلند ہورہی ہیں اور خراب موسم کے باعث میامی ایئرپورٹ منگل تک لیے بند تھا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست جارجیا میں بھی طوفانی ہواوں اور تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر آٹھ سو پروازیں منسوخ کردیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…