منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

نائن الیون حملوں کی یاد میں تقاریب، ٹرمپ کی کابینہ سمیت شرکت

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر کے طور پر پہلی بار،ڈونالڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001میں نیو یارک اور واشنگٹن پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی یاد منانے کے سلسلے میں قوم کی قیادت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سرزمین پر ہونے والی بدترین دہشت گردی کی 16 ویں برسی کی یاد میں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹرمپ شریک ہوئے، جس میں 8 بج کر 40 منٹ پر چند لمحوں کے لیے خاموشی

اختیار کی گئی، جب القاعدہ کے دہشت گردوں کا ہائیجک کردہ پہلا مسافر طیارہ نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرایا۔ 23 منٹ بعد، دوسرا جیٹ طیارہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر دوئم سے ٹکرایا، جس کے بعد بلند و بالا عمارتوں میں شعلے اور دھواں بھڑک اٹھا اور یہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ٹرمپ نے پینٹاگان میں حملوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی، جسے اغوا کیے گئے چار کمرشل جیٹ طیاروں میں سے ایک نے شدید نقصان پہنچایا۔ پینٹاگان کے سامنے منعقدہ تقریب میں ٹرمپ نے کہا کہ اْس سیاہ دِن کی دہشت گردی اور برہمی ہماری یادداشت کا ایک مستقل حصہ بن چکی ہے۔ہلاک شدگان کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ہم اْن کے لیے تعزیت کرتے ہیں، ہم اْنھیں عزت کی نگاہ سے یاد کرتے ہیں، ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اْنھیں کبھی بھی نہیں بھلائیں گے۔وزیر دفاع جِم میٹس نے کہا کہ 2001ء کے حملوں کے بعد ہماری قوم مضبوطی سے یک جان ہو کر کھڑی ہوگئی۔ بہادری اور ہمدردی کے مثالی جذبات دیکھے گئے۔نائب صدر مائیک پینس پنسلوانیا کے شہر شینکس ویل گئے جہاں ہائی جیک ہونے والا دوسرا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ادھر اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا کہ امریکہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کرتا

ہے، جب کہ اْن دلیروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے جنھوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے کئی جانیں بچائیں، یہاں تک کہ اْنھوں نے اپنی جانیں تک نثار کر دیں۔گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کی برسی کے موقع پر، اْنھوں نے کہا کہ امریکی قوم کی دلیری کی رقم کردہ مثالیں شیطانی عمل کا سامنا کرنے کے دوران حوصلہ مندی کی علامت بن چکی ہیں۔بقول اْن کے حالانکہ اْس روز ہمارا ملک زخمی ہوا، آج ہم دنیا کو یہ بات یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے ہتھکنڈوں سے امریکہ کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…