منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

مصرمیں داعش کا فوجی قافلے پر حملہ، 18 افراد ہلاک

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کے شمالی علاقے سیناء میں سیکیورٹی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیناء کے قصبے بیرالعابد میں ہونے والے حملے میں اموات کے علاوہ کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔خیال رہے کہ شمالی سیناء میں دولت اسلامیہ (داعش) نے سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکاروں کو

مختلف حملوں میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے قنطرہ سے مصر کے ساحلی شہر اسماعیلیہ اور شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش جانے والے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔داعش نے اپنی نیوز ایجنسی عماق کے ذریعے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں18 مصری فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔مصری فوج کا کہنا تھا کہ فوجی مذکورہ کار کو دیکھ رہے کہ تھے وہ دھماکے سے اڑ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ‘سڑک کے کنارے صحرا میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔فوج کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلے پر حملے کے نتیجے میں چند جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔فوری طور پر کسی عام شہری کے اس واقعے میں ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔امریکا کی جانب سے مصری فوج کے قافلے پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصر کو جب تک دہشت گردوں سے خطرہ ہے تب تک ہم مصر کے ساتھ کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سیناء کے شمال مشرقی علاقے میں ملٹری کمپاؤنڈ کے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کار بم حملے میں کرنل سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ کارسوار بمبار نے رفاہ میں واقع

ملٹری کمپاؤنڈ کے چیک پوسٹ سے اپنی گاڑی ٹکرا دی جس کے بعد درجنوں مسلح دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کردی جنھوں نے ماسک کے ذریعے اپنے چہروں کو چھپایا ہوا تھا۔داعش نے دارالحکومت قاہرہ سمیت دیگر شہروں میں ماضی میں ہونے والے کئی دیگر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ سال دسمبر کے بعد عیسائیوں کے اجتماعات اور چرچ کو

بھی نشانہ بنایا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…