ڈیری(این این آئی)تبت کے جلاوطن روحانی پیشو ا دلائی لاما نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوجی جنتا اور بدھ انتہاپسندوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ گوتم بدھ کے پجاری بدھا کی تعلیمات نہ بھولیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈیری میں گفتگو کرتے ہوئے دلائی لاما نے میانمار کی صورتحال پر دوٹوک موقف اختیار کیااور کہاکہ گوتم بدھ اگر آج ہوتے تو مظلوم مسلمانوں کی مدد کرتے۔انہوں
نے میانمار کی حکومت ،فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے حملوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان جس طرح کے مظالم بھگت رہے ہیںایسے حالات میں بدھا کی مدد مسلمانوں کو ہی ملے گی ۔دلائی لاما نے یہ بھی کہا کہ بدھ اکثریتی ملک میں یہ صورتحال اس کا مجھیگہرا دکھ پہنچا ہے ،آنگ سان سوچی میانمار کے اس بحران کا پرامن حل نکالے۔