ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ارما نے کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچادی ،ہلاکتیں 50 ہوگئیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سمندری طوفان نیکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچادی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد چالیس ہوگئی، فلوریڈا کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود ارما کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی ہواوں، شدید بارشوں اور اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیٹگری چار کے طوفان نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس

کر دیا ۔چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہوگئی، جبکہ پینسٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دے کر ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،میامی میں جڑوں سے اکھڑے درخت، طوفانی ہواوں سے گریسائن بورڈز،دریاوں کا منظر پیش کرتی سڑکیں طوفان کی شدت کی کہانی سنا رہی ہیں۔ساحل پر پانچ سے دس فٹ اونچی لہریں بلند ہورہی ہیں اور خراب موسم کے باعث میامی ایئرپورٹ منگل تک لیے بند تھا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست جارجیا میں بھی طوفانی ہواوں اور تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر آٹھ سو پروازیں منسوخ کردیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…