پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

میانمار سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلما ن بارودی سرنگوں سے معذور

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگون(این این آئی)میانمار سے نقل مکانی کرنے والے متعددروہنگیا مسلمان بارودی سرنگ سے ٹکرا کر شدید زخمی اورمعذور ہوگئے،برطانوی ٹی وی نے ان روہنگیا مسلمانوں سے بات چیت کی ہے جو میانمار میں ہونے والے تشدد سے بھاگتے ہوئے بظاہر فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے زخمی ہوئے ۔بنگلہ دیش میں ایسے ہی ایک 15 سالہ بچے کا علاج کیا جارہا ہے جو اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکا ہے۔اسی

ہسپتال میں ایک خاتون کا کہنا تھا کہ جب اس پر اور اس کے خاندان پر فائرنگ کی گئی تو ایک بارودی سرنگ پر گر گئی۔ڈاکٹروں کا بھی کہنا تھا کہ ارودی سرنگوں سے زخمی ہونے والے افراد زیادہ آرہے ہیں۔15 سالہ لڑکے عزیزو حق کی دونوں ٹانگیں بھی بری طرح زخمی تھیں۔ ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی کا بھی یہی حال ہے جو ایک دوسرے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔انھوں نے بتایاکہ ان کے زخم اتنے شدید تھے کہ جیسے وہ مر گئے ہوں۔ یہی اچھا ہوتا اگر اللہ انھیں بلا لیتا، وہ بہت تکلیف میں ہیں۔ایک اور زخمی خاتون سابقر نہار نے بتایا کہ انھوں میانمار چھوڑا کیونکہ فوج ان کی برادری کو نشانہ بنا رہی تھی، اور وہ ایک بارودی سرنگ کا نشانہ بنیں جب وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ سرحد عبور کر رہی تھیں۔عزیزو حق کا جسم ایک دھماکہ میں زخمی ہوا، ان کی ٹانگیں ضائع ہوچکی ہیں اور پیٹ کے کچھ حصے بھی زخمی ہیں۔ ان کے ڈاکٹر نے جب ان کی جان بچانے کے بارے میں بات کی تو وہ واضح طور پر جذباتی تھے، انھیں اس بارے میں زیادہ امید نہیں رکھتے۔ عزیزو کا خون جس قسم ہے وہ ملنا مشکل ہے، اور ہسپتال میں بلڈ بینک بھی نہیں، اور خون عطیہ کرنے والوں کی کمی ہے۔اس کے ساتھ والے وارڈ میں سابقر نہار ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے تین بچوں کے پیچھے پیچھے میانمار کی سرحد عبور کی تھیں جو بغیر کسی چوٹ کے پار چلے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…