منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میانمار کے فوجیوں کے مظالم ،روہنگیا نوجوان نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو بچانے کیلئے تاریخ رقم کردی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)میانمار کے فوجیوں کے مظالم ،روہنگیا نوجوان نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو بچانے کیلئے تاریخ رقم کردی، تفصیلات کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمار حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری رہے ،بستیاں کی بستیاں اجڑ گئی ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کو اب تک ہلاک کیاجاچکاہے، لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کو ہجرت پر مجبور ہیں،

ایسے میں میانمار حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے بچنے کے لئے روہنگیا مسلمان نوجوان نے اپنے ماں باپ کو بچانے کے لئے تاریخ رقم کردی، اس نوجوان نے اپنے کندھوں پر والدین کو اُٹھاکر بنگلہ دیش کی جانب سفر کا آغاز کیا اور صرف سات دن میں اپنے ماں باپ کو میانمار کے دہشت گردوں سے بچاکر بنگلہ دیش پہنچ گیا، اس نوجوان کی بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور دنیا بھر سے اس کی اپنے والدین سے محبت اور ان کے لئے قابل تحسین کارنامے کو خراج تحسین پیش کیاجارہاہے۔ یقینا وہ والدین بھی خوش نصیب ہیں جن کو اللہ نے ایسی اولاد نصیب فرمائی ، اللہ تعالیٰ روہنگیا مسلمانوں کے مصائب دور فرمائے اوران کو امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاءفرمائے۔‎ دوسری طرف روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دینے ،ان کی مالی اور سفارتی امداد کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور نسل کشی کی جا رہی ہے، خواتین اور بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے بزرگوں اور جوانوں کو جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔میانمار حکومت کی دہشت گردی کے نتیجے میں ہجرت پر مجبور مسلمانوں کو بنگلہ دیش اور دیگر سرحدی ملک پناہ نہیں دے رہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی مالی اور سفارتی امداد دینے کا بھی دینے کا حکم دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…