لاہور ( این این آئی)روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دینے ،ان کی مالی اور سفارتی امداد کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور نسل کشی کی جا رہی ہے، خواتین اور بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے بزرگوں اور جوانوں کو جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے
جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔میانمار حکومت کی دہشت گردی کے نتیجے میں ہجرت پر مجبور مسلمانوں کو بنگلہ دیش اور دیگر سرحدی ملک پناہ نہیں دے رہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی مالی اور سفارتی امداد دینے کا بھی دینے کا حکم دیا جائے ۔