بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک، دو زخمی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں قائم ایک مکان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ رات 8 بجے شمال مشرقی شہر ڈولاس سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں پیش آیا۔پلانوں پولیس کے ترجمان ڈیوڈ ٹیلے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جائے

وقوعہ کا رخ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب پہلا پولیس آفیسر متاثرہ مکان میں داخل ہوا تو اس نے مبینہ حملہ آور کو دیکھ کر اسے ہتھیار ڈالنے کو کہاکہ جس کے بعد پولیس آفیسر نے فائرنگ کردی۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس آفیسر کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے۔تاہم ان زخمیوں کی حالت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد اور مبینہ حملہ ا?ور کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ تمام مقتولین اور زخمی ہونے والے افراد بالغ معلوم ہوتے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خاموش ہمسایوں کی موجودگی میں اس قسم کا واقعہ پلانوں کے لیے غیر معمولی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…