بدھ‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امیر قطر کا سعودی ولی عہد کوفون،قطر نے شکست تسلیم کرلی،حیرت انگیز اعلان

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

دوحہ (این این آئی)قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیراعظم ووزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد کے ساتھ بات چیت میں امیر قطر نے تمام تنازعات اور اختلافات مذاکرات کی میز پرحل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امیر قطر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بائیکاٹ کرنیوالے چار ممالک کے اعتراضات دور کرنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی ضمانت پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے فون کا خیر مقدم کیا اور ان کی جانب سے بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کے حل پرآمادگی کو سراہا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان طے پائے والے مفاہمتی امور کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔امیر قطر اور ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے سعودی عرب متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کو اعتماد میں لے گا۔وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ان پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرنے، دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے اور انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زوردیا ہے کہ وہ الریاض سربراہ اجلاس میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ انھوں نے خلیج بحران کے مذاکرات کے ذریعے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ صدر ٹرمپ نے شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے خلیجی ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھا جائے ،دہشت گرد گروپوں کے لیے مالی رقوم کی ترسیل کو بند کیا جائے اور انتہا پسند نظریے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا ئیں۔

صدر ٹرمپ اور شیخ تمیم نے قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کی تازہ صورت حال اور کویت کی اس بحران کی سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو کی ہے۔



کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…