جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں پولیس کے خلاف ہنگامے پھوٹے پڑے، ایک ہلاک،کرفیو نافذ

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

جے پور(این این آئی) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس گردی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیے کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے علاقے رام گنج میں مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد پولیس گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے موبائلز سمیت کئی گاڑیوں کو نذر ا?تش کردیا اور متعدد کے شیشے توڑ دیے جب کہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ا?نسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم صورت حال اتنی زیادہ بگڑ گئی ہے کہ انتظامیہ نے چار تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کردیا ہے، جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور اسکولوں کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع معمولی بات پر شروع ہوا جو فسادات کی شکل اختیار کرگیا۔ شہری پولیس کی روز روز کی زیادتیوں سے تنگ آئے ہوئے تھے لیکن لاوا اس وقت پھٹ گیا جب گزشتہ شب پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ایک معمر جوڑے سے بدتمیزی کی۔ اس پر آس پاس کے شہریوں کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی جو زبردست تصادم میں تبدیل ہوگئی۔متاثرہ علاقوں میں گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے محاصرہ کرلیا ہے، جب کہ پولیس کے خوف کا یہ عالم ہے کہ اس نے لوگوں کو تھانوں سے دور رکھنے کے لیے اسٹریٹ لائٹس کی بجلی منقطع کردی ہے اور مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…