ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

داعش کے بعد عراق میں ایرانی ملیشیاؤں کے خلاف امریکی اعلان جنگ عراقی حزب اللہ کے لیڈروں کے بیانات ایرانی خواہشات کے عکاس ہیں ،امریکی حکام

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ داعش کی سرکوبی کے بعد عراق میں سرگرم ایرانی شیعہ ملیشیا اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کی تیاری کررہی ہے۔امریکا کی جانب سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بعض رہ نماؤں نے کہا تھا کہ وہ داعش کے کچلے جانے کے بعد بھی عراق میں موجود رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف لڑائی اپنے آخری مراحل میں ہے

اور داعش کو اپنے آخری ٹھکانے بھی چھوڑنے پڑ رہے ہیں۔ ایسے وقت میں امریکا کی پیش آئند معرکے پر نظریں مرکوز ہیں۔ زمینی حقائق اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ اب امریکی فوج کو عراق کی سرزمین پر ایرانی ملیشیاؤں کے ساتھ نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ امریکا داعش کے خلاف جنگ ختم کرنے کے بعد فوری طور پر عراقی حزب اللہ اور دیگر ایران نواز ملیشیاؤں کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔عراقی حزب اللہ ملک میں امریکی فوج کے وجود کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ تنظیم کے قایدین کی طرف سے آنے والے بیانات میں تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن میں امریکی فوج کے کردار کو مسترد کردیا گیا تھا۔امریکیوں کو اس امر کا بہ خوبی ادراک ہے کہ عراقی حزب اللہ کے لیڈروں کے بیانات ایرانی خواہشات کے عکاس ہیں جو عراق میں اپنی حامی عسکری تنظیموں کی مدد کرکے تہران، لبنان، عراق اور شام تک بری گذرگاہ بنانا چاہتا ہے۔امریکا ایران کے اس منصوبے کو مسترد کرنے کے ساتھ عراقی حزب اللہ کو ملک کی خطرناک تنظیم قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کرچکا ہے۔ عراق میں حزب اللہ ملیشیا کی بنیادی سنہ 2007ء میں ایرانی موبلائیزیشن فورس ’فیلق القدس‘ نے رکھی۔ یہ تنظیم اپنے قیام کے بعد عراق میں 500 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…