ریاض(این این آئی)او آئی سی نے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتیہوئے میانمارحکومت سے بے قصور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی ہر طرح کی خلاف ورزیاں ختم کرانے کے لئے فوری اور موثر اقدام کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف غیر معمولی طاقت کے استعمال پر بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے جاری اعلامیہ میں کہا کہ روہنگیا اقلیت کیخلاف میانمار میں ریاستی طاقت
کے بیجا تشدد کی نئی لہر پر تشویش ہے۔میانمار کی حکومت اپنے ملک میں آباد بے قصور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی ہر طرح کی خلاف ورزیاں ختم کرانے کے لئے فوری اور موثر اقدام کرے۔او آئی سی نے اقوام متحدہ کے دیگر ادارو ں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا کہ اراکان صوبے سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔