منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

میانمار کا روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، ایران تمام مسلم ممالک پر بازی لے گیا، شاندار اعلان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایران کے ادارے ریڈ کریسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ ادارے کے سربراہ مرتضیٰ سلیمی کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کھانا اور زندگی بچانے کے آلات کا ایک پیکج تیار کیا گیا ہے جو کہ میانمار بھیجا جائے گا۔

میانمار کی طرف سے ایران کو اجازت نامے کا انتظار ہے اور جیسے ہی وہاں سے اجازت ملے گی ایران کی جانب سے یہ سامان روانہ کر دیا جائے گا دوسری طرف ایران نے میانمار کی حکومت کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کی گئی ہے۔ لاکھوں روہنگیا مسلمان میانمار کے مظالم سے تنگ آ کر اپنے گھر اور ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں پناہ حاصل کرنے کی سعی کر رہے ہیں لیکن بنگلہ دیش کی طرف سے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ دوسری طرف میانمار نے روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کر دی جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمان میانمار سے ہجرت کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں نے ظلم سے تنگ آ کر بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت شروع کر دی مگر بنگلہ دیشی حکومت نے ایسے مشکل وقت میں اپنے مسلمانوں بھائیوں کی مدد سے معذرت کر لی جس کے بعد ترکی کے صدر طیب اردگان نے روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کا اعلان کر دیا جس کے بعد ترک صدر کی اہلیہ آمنہ اردگان روہنگیا مسلمانوں کو اپنی حمایت کا یقین دلانے کی خاطر بنگلہ دیش پہنچ گئیں جہاں انہوں نے مظلوم روہنگیا خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کی مددکی یقین دہانی کرائی۔ آمنہ اردگان کی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جذباتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں روہنگیا کی مظلوم خواتین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آمنہ اردگان کو اپنے درمیان دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں جس کے باعث آمنہ اردگان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…