پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نجی پاکستانی تنظیم کو کتنی بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان لاکر آباد کرنے کا اعلان؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاجربرادی میانمارمیں ظلم کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئی ہے۔پاکستان کے چاول کے ایکسپورٹرز کی نمائندہ انجمن رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے ایک ہزار مسلمان روہنگیا خاندانوں کو پاکستان لانے،

ان کو جگہ فراہم کرنے کے ساتھ باعزت نوکری دینے اور ان کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا اعلان کیا ہے۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود مولوی کے مطابق ایک ہزار مسلمان روہنگیا خاندانوں کی آبادکاری کے علاوہ ایسوسی ایشن کا ایک وفد فوری طورپر بنگلہ دیش جاناچاہتا ہے جہاں وہ متاثرہ خاندانوں کو راشن اور دیگر چیزیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ بنگلہ دیشن میں موجود اپنے سفیر کے ذریعے ایسوسی ایشن کے اراکین کو ان کے کیمپس تک پہنچانے اور ان کی امداد کیلیے سہولتیں فراہم کرے۔محمود مولوی نے بتایا کہ ایک ہزار خاندانوںکی آباد کاری کیلیے ایسوسی ایشن نے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، برما کے سفیراور اقوام متحدہ کے پاکستان مشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔اس سلسلے میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور دیگر تجارتی ایسوسی ایشنز میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کیلیے اظہار یکجہتی کے طور پر بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گی جس میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…