ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں اپارٹمنٹ سے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد ہوئے جس میں موجود رقم پر سابق وزیروئیرا لیما کی کرپشن کی کمائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برازیلین پولیس نے شہر سیلواڈورکے ایک اپارٹمنٹ میں چھاپا مارکرنوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد کرلیے، پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ نوٹو ں سے بھرے
سوٹ کیس سابق وزیر وئیرا لیما کی کرپشن کی کمائی ہوسکتی ہے۔سوٹ کیسوں میں موجود نوٹوں کی 7کیش کاونٹنگ مشینوں کے ذریعے کی گئی اوراب تک گنی گئی رقم ایک ارب 11 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کے مساوی ہے، جبکہ باقی نوٹوں کی گنتی جاری ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر کو 2 ماہ قبل کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر کے گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا۔