بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد ایک اورشرمناک سکینڈل،بابا گرمیت سنگھ اور کیا کچھ کرتارہا؟لرزہ خیزانکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ریپ کے جرم میں سزا پانے والے مذہبی رہنما گرمیت رام رحیم سنگھ، کے سادھوؤں نے اْن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انھیں نامرد بناتے تھے۔گرمیت رام رحیم سنگھ کے خلاف اپنے سادھوؤں کو گمراہ کرنے اور انھیں نامرد بنانے کا مقدمہ پنجاب اور ہریانہ کی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔اس سلسلے میں ڈیرہ سچا سودا کے سابق سادھو ہنس راج نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈیرہ کے سربراہ رام رحیم نے تقریبا پانچ سو سادھوؤں کو نامرد بنا دیا اور اب ان کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔بی سی سی کے ساتھ بات چیت میں ہنس راج نے وضاحت کی کہ ڈیرہ کے سربراہ نے سادھوؤں کو نامرد بنانے سے پہلے گھوڑے پر تجربات کیے۔ جس کے بعد، پہلے سینیئر اور پھر جونیئر سادھوؤں کو نامرد بنایا گیا۔ یہ کام بابا کے آبائی گاؤں گروسر موڈیا کے ہسپتال میں انجام دیا گیا۔ہنس راج کہتے ہیں: جب سادھوؤں کی تعداد بڑھ گئی تو سرسرا کے ڈیرے کی پہلی منزل پر قائم عارضی ہسپتال میں یہ آپریشن ہوتا رہا۔میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔سادھو نامرد بنانے کے آپریشن پر کیوں رضا مند ہوتے تھے اس سوال کے جواب میں ہنس راج نے وضاحت کی ہے کہ انھیں خدا کا قرب حاصل کرنے اور عقیدت مندی کے راہ پر کامیابی کا فریب دیا گیا تھا۔انھوں نے کہا: ‘سادھوؤں کو نامرد بنانے سے پہلے انھیں سیاہ رنگ کی گولیاں اور امرت رس شربت پلایا جاتا تھا۔ اس سے سادھو بے ہوش ہو جاتے اور ان کے عضو تناسل کا آپریشن کردیا جاتا اور وہ نامرد ہوجاتے۔ڈیرہ کے سابق سادھو ہنس راج کہتے ہیں بابا (رام رحیم) ان نامرد بنائے جانے والے سادھوؤں کو اپنے خاندان اور غار کی حفاظت پر تعینات کرتے تھے۔انھوں نے کہا کہ ڈیرے میں سینکڑوں ایکڑ زمین ان سادھوؤں کے نام ہے، لیکن ان کی پاور آف اٹارنی بابا کے پاس رکھی ہوئی ہے۔ہنس راج بتاتے ہیں کہ وہ دھوکے میں آکر نامرد بن گئے لیکن تین دن بعد ہی انھیں اس بات پر پچتاوا ہوا۔وہ کہتے ہیں:

‘میں نے سات سالوں کے بعد اس کے بارے میں خاندان کو بتایا۔ اسے سن کر سب ہکہ بکہ رہ گئے۔ ماں اس غم میں بیمار ہو کر انتقال کر گئیں۔ صدمے میں والد بلو رام نے بھی دنیا چھوڑ دی۔’ہنس راج بتاتے ہیں کہ ان کے اہل خان نے ان کا رشتہ پنجاب کے چاندو گاؤں میں طے کیا تھا لیکن ڈیرہ کے سربراہ نے ان کے گھر جا کر انھیں سادھو (راہب یا تارک دنیا) بنانے کی پیشکش کی۔انھوں نے کہا: ‘پہلے تو میرے خاندان والے اس کے لیے تیار نہیں ہوئے۔ پھر بابا کے پیروکاروں کے کہنے پر میں نے زہر پینے کا ڈرامہ کیا۔

مجبور ہو کر انھوں نے مجھے اجازت دی اور میں کیمپ میں جاکر سادھو بن گیا۔’رام رحیم سنگھ کی زندگی کثیر جہتی تھی۔ وہ فلم ساز اور اداکار بھی رہ چکے ہیں ہنس راج نے بتایا کہ اس طرح کے سادھوؤں ’ست برہمچاری‘ کہا جاتا تھا۔ انھیں ڈیرہ کے سکول کے بچوں کا بچا کھچا کھانا کھلایا جاتا تھا۔وہ کہتے ہیں: ‘اگر کسی وجہ سے کوئی سادھو ناراض ہو جاتا تو بابا انھیں اپنے استعمال کردہ جوتے، گھڑی، یا پیالے دے کر خوش کر دیا کرتے تھے۔

لیکن اگر کوئی سادھو مخالفت کرتا تو اسے ڈیرے میں ہی مار کر غار کے پاس باغ میں موجود موٹر نمبر چار کے پاس صبح چار بجے جلا دیا جاتا۔ہنس راج کا دعوی ہے کہ اگر کوئی ایجنسی اس کی تحقیقات کرے تو اسے انسانی ڈھانچے ابھی بھی وہاں سے مل سکتے ہیں۔ انھوں الزام لگایا کہ ہاسٹل میں رہنے والی کئی طالبات کو بھی موت کی نیند سلا دیا گیا جن کا آج تک پتہ نہیں چلا۔

راج کہتے ہیں کہ انھیں اب بھی جان کا خطرہ ہیہنس راج نے بی بی سی کو بتایا کہ نامرد بنانے کا یہ معاملہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اگلی سماعت 25 اکتوبر کو ہو گی۔سادھویوں کے ساتھ ریپ کے معاملے میں گرمیت رام رحیم سنگھ کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد ہنس راج پر امید ہیں کہ اس مقدمے میں بھی بابا کو سزا ملے گی۔اْن کا کہنا ہے کہ ڈیرہ کے گرو بظاہر جیل میں ہیں لیکن انھیں اپنی جان کا خطرہ اسی طرح ہے جیسے پہلے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…