نیویارک(این این آئی)متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد بند کیا جائے، تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برمی حکومت کے روہنگیا مسلمانوں پربہیمانہ ظلم وستم اور قتل عام پر اقوام متحدہ بھی حرکت میں آگیا۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے میانمار حکومت کو خبردار کردیا کہ رکھائن میں تشدد کا سلسلہ بند کرایا جائے، روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دی جائے
یا پھر کم از کم حکومت فوری طور پرانہیں ایسی قانونی حیثیت دے جس کے تحت وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہناتھاکہ رکھائن کے علاقے میں 28 ہزار بچے فوری مدد کے منتظر ہیں، تاہم میانمار حکومت ان تک میں رکاوٹ ہے۔بدھ ملیشیا اور میانمار کی فوج کے مظالم سے بچ کر پناہ کی تلاش میں بنگلادیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعدادمسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ گزشتہ دس روز میں سوالاکھ افراد سرحد پار کرکے بنگلادیش پہنچے ہیں ۔