منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد سعودی عرب کا نمبر بھی آ گیا، ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون، ایسا مطالبہ کردیا کہ انہوں نے سوچا تک نہ ہو گا

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے بعد انہوں نے اب سعودی عرب کو بھی فون کر دیا ہے، واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بیان تو دے دیتے ہیں لیکن اس پر زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے، شاید اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی فرق نہ پڑتا ہو، جب سعودی عرب اور قطر کے درمیان حالات خراب ہوئے تو امریکہ کے صدر ٹرمپ نے قطر کو دہشت گردوں کا ساتھی قرار دے دیا

اور خود سعودی عرب کا ساتھ دینے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ اب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیران کن طور پر قطر بارے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے سعودی فرمان روا شاہ سلمان کو فون کرکے مطالبہ کر دیا ہے کہ قطر کے ساتھ تنازعے کو پرامن سفارتی طریقے سے حل کیا جائے۔ سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان کو کی گئی فون کال کا انکشاف مڈل ایسٹ آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ قطر کے ساتھ 5 جون سے تعلقات منقطع کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے جن ممالک نے قطر سے تعلق منقطع کیے ہیں ان میں مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، سعودی عرب نے قطر سے زمینی رابطہ بند کردیا ہے دوسری طرف قطری ائیرلائن کے طیاروں کے اپنے ائیرسپیس میں داخلے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد غذائی و روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کے لیے ترکی اور ایران قطر کی مدد کر رہے ہیں اور تجارتی مال کی نقل و حمل کے لیے اومان کے سمندری راستے استعمال کر رہے ہیں۔ قطر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی کہ اس کا کسی بھی شدت پسند گروہ سے کسی بھی نوعیت کا کوئی تعلق ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…