اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی، 40 ہزار گھر تباہ، سینکڑوں ہلاک و زخمی، لوٹ مار جاری، کرفیو لگا دیا گیا‎

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(آئی این پی )سمندری طوفان ہاروی کی امریکا میں تباہ کاریاں جاری ہیں، ٹیکساس میں40 ہزار سے زائد گھر گرنے اور درخت اکھڑنے کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد30سے تجاوزکرگئی، طوفان کی تیز ہوائیں لوئی زیانا کے ساحلی علاقوں سے تین مرتبہ ٹکرانے کے بعد ریاست میکسیکو کی جانب رواں دواں ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ہاروی کی تیز ہواں اور بارش کی تباہی کے بعد امدادی کام شروع کردیئے گئے ہیں۔51

انچ پانی کم ہونے کے بعد سیکڑوں فوجی اور ہزاروں کوسٹ گارڈز اہلکار پانی اور گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہزاروں افراد کو نکال رہے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے مزید لاشیں بھی نکالیں اور بیمار افراد کو اسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق صرف ہیوسٹن شہر میں چالیس ہزار لکڑی کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ دیگر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا۔گھروں میں مگر مچھ اور مچھلیاں داخل ہوگئی ہیں جبکہ پھنسے افراد نے دکانوں اور مارکیٹوں سے سامان اٹھانا شروع کردیا ہے۔ حکام نے ان کو کنٹرول کیلئے ٹیکساس کے اکثر علاقوں میں رات کا کرفیو لگادیا ہے۔سمندری طوفان ہاروی کی تیز ہوائیں تیسری مرتبہ ریاست لوئی زیانا سے ٹکرائیں اور چودہ سینٹی میٹر بارش ہونے کے باعث لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق لوئی زیانا میں بارش چار روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ طوفان کی تیز ہوائیں قریبی ریاست میکسیکو اور دیگر ریاستوں سے ہوتی ہوئی کینیڈا کو متاثر کرسکتی ہیں۔ طوفان کی تیز ہوائیں لوئی زیانا کے ساحلی علاقوں سے تین مرتبہ ٹکرانے کے بعد ریاست میکسیکو کی جانب رواں دواں ہیں۔ کینیڈین حکام نے طوفان سے بچنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…