ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاوری نے تباہی مچادی ہے، سیکڑوں افراد محصور ہوگئے جنہیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ طوفان سے پانچ افراد ہلاک، کئی زخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ٹیکساس میں ایسا سمندری طوفان پچاس سال میں کبھی نہیں دیکھا گیا، ہزاروں افراد پہلے ہی نقل مکانی کرچکے تھے۔محکمہ موسمیات اور انتظامیہ کی وارننگ کو سنجیدہ نہ لینے
والے سیکڑوں افراد چاروں طرف سے پانی کے گھیرے میں آگئے۔طوفان کے باعث سڑکیں دریا بن گئیں، کئی مقامات پر پانی کی لہریں پندرہ فٹ بلند تھیں۔گاڑیوں کے زریعے سفر کرنا نا ممکن ہوگیا۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا، جہاں ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں وہاں لوگ چوبیس گھنٹے تک چھتوں پر محصور رہیں۔امریکی کوسٹ گارڈز کے وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، ایسی آفت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔