نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) زیادتی کیس میں مجرم قرار پانے والے بھارتی گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی اس حوالے سے ہریانہ اور پنجاب میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2002 کے زیادتی کیس میں مجرم قرار دیے گئے سُچا سودا کے سربراہ گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی۔ ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب میں سخت سیکورٹی کردی گئی ہے۔گرو گرمیت رام کو سزا ہونے کے بعد بھارتی ریاستوں
ہریانہ اور پنجاب میں ہنگاموں کے پیش نظر ہزاروں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور دونوں ریاستوں میں اسکولز اور کالجز بند کردیے گئے ہیں۔ہریانہ اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہےاس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی قانونی ماہرین کے مطابق گرو گرمیت رام کو 7 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ 25 اگست کو جمعہ کے روز گرو گرمیت رام کو زیادتی کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔