اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ مقبولیت میں چین سے پیچھے رہ گیا، تفصیلات کے مطابق چین نے مقبولیت میں عالمی سطح پر امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، 19ممالک میں چین کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دوسری طرف 13ممالک میں امریکہ
کی مقبولیت زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق چین کا گراف گزشتہ دہائی میں تیزی سے اوپر گیا ہے جبکہ امریکی گراف گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کینیڈا، ترکی ، سپین ،آسٹریلیا، میکسیکو، پیرو اور سینی گال میں چین کی مقبولیت امریکہ کی نسبت بہت زیادہ ہے دوسری طرف برازیل، برطانیہ، سویڈن، جرمنی اور فرانس، میں امریکہ چین کی نسبت زیادہ مقبول ہے مگر کینیا کے سروے میں دونوں ممالک برابر ہیں۔ اس رپورٹ میں روس کے متعلق بتایا گیا کہ سرد جنگ کے دوران اسکی مقبولیت عالمی سطح پر صرف ایک ملک گریس میں تھی مگر حالیہ کچھ برسوں میں امریکہ کی گرتی ہوئی ساکھ کی بدولت روس بھی مقبولیت کے گراف میں اوپر آیا ہے۔ روس اور امریکہ کے مابین مقبولیت میں سب سے کم فرق میکسیکو میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ میکسیکو عوام کی نظر میں روس اور امریکہ برابر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 33 ممالک کے اس سروے میں چین کی مقبولیت میں اضافہ نظر آیا ہے۔ چین کی مقبولیت 48 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہوچکی ہے اور امریکی مقبولیت 64 فیصد سے کم ہو کر 50 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔