واشنگٹن(این این آئی) نئی افغان پالیسی ،پاکستان مخالف بیانات ٹرمپ کو بھاری پڑ گئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نسل پرستی اور ملکی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے کی حکمت عملی نہ ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی کے مشیر گورکا اور سائبر سیکیورٹی ٹیم مستعفی ہوگئی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ ٹیم کے انسداد دہشتگردی کے مشیر سباتین گورکا نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا صدر ٹرمپ کی ملک کی انسداد دہشتگردی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے
اور نہ ہی صدر اس میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سباتین گورکا نے ہر مشکل وقت میں ٹرمپ کا ساتھ دیا۔یہاں تک کہ میڈیا میں بھی ٹرمپ کی پالیسی کا دفاع کیا۔اس سے پہلے ٹرمپ کی سائبر سیکیورٹی ٹیم بھی مستعفی ہوگئی۔وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی ٹیم کا موقف تھا کہ صدر کو ملکی سائبر سیکیورٹی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے ٹیم کو کوئی حکمت عملی دی۔ا