اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انجینئروں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے روبوٹکس ڈرون تیار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انجینئروں نے فلوریڈا میں ملٹی روٹر ڈرون بنانے کا انکشاف کیا ہے جو کہ کمپنی ڈیوک روبوٹکس بنائے گی اور اس کا نام جے ٹی آئی کے اے ڈی رکھا گیا ہے۔ ان ڈرونز پر مختلف اقسام کی گنیں، آٹومیٹک رائفلز گولہ پھینکنے والے لانچر نصب ہو سکتے ہیں۔ اس کمپنی کے فاؤنڈر ریزائل آرنو ہیں
جو اسرائیلی ڈیفنس فورس میں سپیشل مشن یونٹ کمانڈر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان ڈرونز کا مقصد عام شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا اور دشمن کا خاتمہ کرنا ہے۔ ان کی اس بات کا محور فلسطینی مجاہدین تھے جو وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود اسرائیلی فوج کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ڈرون پر دس کلو تک وزنی ایمونیشن لے جایا جا سکتا ہے اور اسے آپریٹ کرنے کے لئے ایک شخص درکار ہوتا ہے۔ اسرائیلی حکومت اب تک ایسے کئی ڈرون اپنی فوج میں شامل کر چکی ہے۔