اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور پاکستانی موقف کے بعد حالات میں کافی تناؤ پیدا ہو گیا جس کو ختم کرنے کے لئے امریکی نائب وزیر خارجہ ایس ویلز کو حالات معمول پر لانے کے لئے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں تناؤ کو دور کرنے کے لئے امریکی عہدیدار نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا
جس میں ان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہونا تھیں تاکہ پاک امریکہ تناؤ کو ختم کر کے حالات میں بہتری لائی جا سکے مگر امریکی عہدیدار کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے امریکی عہدیدار کو وقت نہیں دیا جس کے باعث ان کا دورہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ دوسری طرف اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکی عہدیدارجلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔