جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’’عوام قربانی کرتے ہوئے یہ کام نہ کریں‘‘ معروف مسجد کے امام نے عوام سے کیا اپیل کر دی؟

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنوء ( آئی این پی)بھارت میں تاریخی مسجد شاہ مینا شاہ کے امام نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاریخی مسجد شاہ مینا شاہ میںجمعہ کی نماز کے موقع پر امام عیدگاہ لکھنومولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نے کہا کہ مذہب اسلام میںعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کرنا کوئی رسم و رواج نہیں بلکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ سنت ہے جس پر نبی کریم ﷺ نے عمل فرمایا۔

یہ قربانی عبادت کی ایک اہم شکل ہے جسے مسلمان بغیر کسی خوف کے نجام دیں لیکن اسی کے ساتھ ملکی قوانین کا لحاظ رکھتے ہووے ان جانوروں کی قربانی ہرگز نہ کریں جس پر قانونی بندش ہے۔ سڑکوں اور راستوں پر قربانی نہ کی جائے بلکہ متعین مقامات پر قربانی کریں۔ صفائی کااہتمام کریں اور اس بات کا لحاظ رکھیں کہ برادران وطن کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ مولانا نے اپیل کی کہ قربانی کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…