پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

فریضہ حج کیلئے 104 سالہ خاتون جدہ پہنچ گئیں تعلق کس ملک سے ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (آئی این پی ) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر ترین خاتون ہفتے کے روز سعودی عرب پہنچ گئیں۔سعودی سرکاری خبر رساں کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے والی خاتون کا نام ماریہ مرگینی محمد ہے۔مذکورہ خاتون کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر وزارت ثقافت کی حج میڈیا کمیٹی کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر عبدالخالق الزہرانی ، جدہ میں انڈونیشی قونصل جنرل محمد شریف دین ، انڈونیشی حج مشن کے سربراہ ارشد ہدیا اور حجاج کرام کی خدمت

کے متعلقہ اداروں کے متعدد نمائندے بھی موجود تھے۔انڈونیشی عازمہ حج ماریا مرگینی محمد نے حجاز مقدس پہنچنے کے بعد حکام کی جانب سے عازمین حج کی آسانی کے لیے کیے جانے والے تیز ترین اقدامات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔انڈونیشی خاتون اور ان کے ہمراہ آنے والے گروپ نے اللہ رب العزت کے حضور دعا فرمائی کہ حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں مملکت سعودی عرب کی تمام تر خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور حجاج کی خدمت میں شریک ہر فرد کو اس کی انتھک کوششوں کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…