بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’افغان آرمی چیف کا بیان احسان فراموشی ہے‘‘ پاکستان سے ہمسایہ ملک کو سخت جواب دیدیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان 30 سال سے افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے،ہم نے ہر فورم پر افغانستان کی حمایت کی، افغان آرمی چیف کا بیان احسان فراموشی ہے۔ملتان میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی پھوپھی کی رسم قل میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف کا دورہ امریکا منسوخ کرنا اچھا فیصلہ ہے پہلے بھی وزیر خارجہ کو دورہ امریکا کرنے

سے قبل اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا تھا۔منگل کو اسمبلی اجلاس میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے حوالے سے حکومتی موقف سنیں گے اور مودی اور ٹرمپ کو مشترکہ جواب دیں گے۔ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے حوالے شاہ محمود قریشی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لا ہور کی پور ی انتظامی مشینری این اے 120 کا الیکشن جیتنے پر لگا دی گئیں جبکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف تمام مرکزی قیادت پر پابندی عائد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن اس قبل از وقت دھاندلی کا نوٹس لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…