منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بلجیم اور برطانیہ میں ایک ہی وقت میں بڑے حملے،متعددہلاک و زخمی

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

برسلز،لندن(آن لائن)یورپی ملکوں برطانیہ اور بیلجیئم میں مشتبہ شدت پسندوں کے چاقو سے حملوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ لندن اور برسلز میں چاقو کے حملوں کے واقعات ایک ہی گھنٹے کے اندر پیش آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس ککے مطابق بیلجیئم کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق دارالحکومت برسلز میں گرین بلاس کے مقام پر پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گولی ماری دی گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

مقتول کی مزید شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کی عمر تیس سال بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی دہشت گردی کے پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بیلجیئن پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور نے پولیس اہلکار کو چاقو گھونپنے سے قبل ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔ چاقو کے حملے میں پولیس اہلکار کو معمولی زخم آئے ہیں اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ برسلز میں حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے ۔ادھر برطانوی دارالحکومت لندن میں شاہی خاندان کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کے باہر چاقو سے مسلح ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انھیں ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے جاۂ وقوعہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ واقعہ دہشت گردی کا تھا اور اس وقت پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو بکنگھم پیلس کے باہر روکا اور اب اسے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…