اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا دباؤ،قطر ایران سے درخواست کرنے پر مجبور،ایران کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے پہل دوحہ کی طرف سے کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطری سفیر کی دوحہ واپسی کا فیصلہ ایرانی اور قطری وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کیا گیا تھا مگر اس کی درخواست پہلے قطر کی طرف سے دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران قطری سفیر کی تہران واپسی کا خیر مقدم کرے گا۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کا شکار دو طرفہ اہمیت کے حامل امور کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے وزیرخارجہ جواد ظریف سے بات کرتے ہوئے اپنے سفیر کی ایران واپسی کی درخواست کی تھی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر نے عملا ایران سے سفارتی تعلقات ختم نہیں کیے۔ دوحہ نے اپنا سفیر صلاح مشورے کے لیے واپس بلا رکھا تھا۔ اب دوبارہ سفیر کو تہران بھیجنے کا اعلان قابل تحسین، دانش مندانہ اور مثبت اقدام ہے۔خیال رہے کہ بدھ کو قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سفارتی تعطل ختم کرتے ہوئے اپنا سفیر تہران بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان جنوری 2016ء میں اس وقت سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے جب سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطری سفیر کی دوحہ واپسی کا فیصلہ ایرانی اور قطری وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کیا گیا تھا

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…