خیبر ایجنسی(این این آئی) افغانستان سے پاکستان کو مال مویشیوں کی سپلائی پر پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے افغانستان سے در آمد ہونے والے بھیڑ اور بکروں پر فی جانور 2500 روپے ایجنسی ٹیکس لگایا تو اس پر پاکستانی اور افغانی مال مویشیوں کے تاجروں نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور اس کو زیادہ ٹیکس قرار دیا انہوں احتجاج کے طور پر افغانستان سے پاکستان کو مویشی لانا بند کر دیا
جس کے نتیجے میں صارفین بھی شدید پریشان ہو گئے ۔پولیٹکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی کوششوں سے یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب مال مویشیوں کے سوداگروں سے صرف فی مویشی 500روپے ایجنسی ٹیکس وصول کیا جائیگا اور اس ٹیکس کے علاوہ ان سے ایک پیسہ بھی اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔خیبرا یجنسی کے لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے کو اچھا اقدام قرار دیا ہے اور اْمید ظاہر کی ہے کہ دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی ان کو ان کے دہلیزوں پر ہی مناسب قیمتوں پر عید کی قربانی کیلئے جانور مل جائیں گے۔