اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

چین نے عالمی سطح پر مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا، سروے رپورٹ

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) چین نے عالمی سطح پر مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی سطح پر چین کی مقبولیت میں اضافہ اور امریکی مقبولیت کمی دکھائی دیتی ہے ،19ممالک میں چین کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 13ممالک میں اب بھی امریکہ کی مقبولیت کافی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق چین کا گراف گزشتہ دہائی میں تیزی سے اوپر کی جانب دکھائی دیتا ہے

جبکہ امریکی گراف گرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آسٹریلیا ، میکسیکو، پیرو، سینی گال ، سپین اور ترکی اور کینیڈا میں چین کی مقبولیت امریکہ کی نسبت کہیں زیادہ دکھائی دیتی ہے جبکہ جرمنی ، فرانس ، برازیل ، سویڈن ، برطانیہ میں امریکہ چین کی نسبت مقبول ہے لیکن کینیا کے سروے میں دونوں ممالک مابین مقابلہ برابر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے دوران روس کی مقبولیت عالمی سطح پر صرف ایک ملک گریس میں تھی لیکن حالیہ برسوں میں امریکہ کی گرتی ساکھ نے روس کو بھی مقبولیت میں کافی حد تک اوپر لا کھڑا کیا ہے۔روس اور امریکہ کے مابین مقبولیت میں سب سے کم فرق میکسیکو میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ میکسیکو عوام کی نظر میں اس وقت روس اور امریکہ ہم پلہ ہیں۔ 33ممالک کے سروے میں چین کی مقبولیت میں اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ چین کی مقبولیت 48فیصد سے بڑھ کر52فیصد ہوگئی ہے اور امریکی مقبولیت 64فیصد سے کم ہو کر 50فیصد تک آگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…