منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

شمالی کوریا نے سمندر میں تین میزائل داغ دئیے

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

سیول/واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین کم درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ادھرجنوبی کوریا کے حکام نے کہاہے کہ انھیں شمالی کوریا کے صوبے گانگون سے داغا گیا اور وہ تقریباً 250 کلو میٹر تک اڑے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ ایک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی علاقے گوام پر میزائل حملہ کرے گا۔تاہم امریکی حکومت کا کہنا تھا

کہ حالیہ داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔شمالی کوریا اکثر اس وقت میزائل داغتا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ مل کر فوجی مشقیں کرتے ہیں۔ہزاروں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کا بڑا حصہ کمپیوٹر سمولیٹند مشقوں پر مشتمل ہے۔امریکی فوج کے کمانڈر ڈیو بینہیم نے کہاکہ پہلا اور تیسرا میزائل پرواز کے دوران ناکارہ ہو گیا جبکہ دوسرا میزائل بظاہر اڑتے ہی پھٹ گیا۔انھوں نے کہا کہ یہ میزائل 30 منٹ کے اندر اندر داغے گئے۔

 



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…