منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

حج مسلم امہ کے اتحاد کا مظہرہے، ساتھی حجاج کے ساتھ اچھا سلوک کریں: امام کعبہ

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

مکہ مکرمہ (آن لائن) مسجد الحرام میں نمازِ جمعہ میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔ ہر رنگ و نسل ، قومیت اور مختلف زبانیں بولنے والے عازمینِ حج کی کثیر تعداد خانہ کعبہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے صبح سے ہی آنا شروع ہو گئی تھی۔ امام کعبہ نے عازمینِ حج کو مشائر مقدسہ کی عظمت، ماہ ذی الحجہ اور اسکے پہلے عشرے کی فضیلت اور مناسک حج کے دوران ساتھی حجاج سے برداشت ، رواداری اور اچھے سلوک کی خصوصی تلقین کی۔

انہوں نے حج کو مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر قرار دیتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اللہ کی بندگی اور رسول اللہ کے پاکیزہ طریقے کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تاکید کی۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے دوسری اقوام خصوصا اْردو سمجھنے اور بولنے والے عازمینِ حج کیلئے ایف ایم ریڈیو کے ذریعے خطبہء جمعہ کا لائیو اْردو ترجمہ بھی نشر کیا۔ موبائل فون استعمال کرنے والے عازمینِ حج کی کثیر تعداد نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ واضح رہے کہ پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمینِ حج کی بڑی تعداد پہلے ہی مکہ مکرمہ پہنچ چکی ہے۔ 26اگست کو رات گئے پشاور سے روانہ ہونے والی آخری پرواز کے بعدسعودی عرب میں آنے والے پاکستانی عازمینِ حج کی تعداد 1لاکھ 79ہزار 2سو10ہو جائے گی۔ سرکاری سکیم کے عازمینِ کرام کوایام حج میں استعمال کیلئے تحائف کی تقسیم تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔ وزارت کے طرف سے سرکاری عازمینِ حج کو سعودی عرب میں تیار کئے گئے خصوصی گفٹ پیک میں ایک کمبل، ایک جائے نماز، مزدلفہ کیلئے ایک قالین میٹ اور ایک ہوا والا تکیہ شامل ہے۔ عازمینِ حج کو کچھ دن بعد منیٰ میں ان کے مکاتب کے خیموں کے کارڈز کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ اس سال مشائر ٹرین کے نزدیک مکاتب کیلئے ٹرین ٹکٹ کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ ٹرین سٹیشنوں سے دور والے مکاتب کے عازمینِ حج بسوں کے ذریعے عرفات اور مزدلفہ کا سفر کریں گے۔

جن عازمین نے حج درخواست کے ساتھ قربانی کے پیسے بھی جمع کروائے تھے ان کے ناموں کی فہرستیں حجاج کی رہائشی عمارتوں میں چسپاں کی جا چکی ہیں۔ تمام عازمینِ حج کی قربانی سعودی محکموں کے ذریعے ذی الحجہ کو نمازِ عصر تک مکمل ہو جائے گی۔ عازمینِ حج 7ذی الحجہ کی رات سے ہی مکاتب کے زیر انتظام بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ سے حج کی نیت کرتے ہوئے احرام باندھ کر منیٰ کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…