دوحہ(این این آئی)قطر نے کہاہے کہ چار عرب ممالک کی جانب سے دوحہ کو سفارتی سطح پر تنہا کر دیے جانے کے رد عمل میں اب وہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قطر اپنے سفیر کو تہران بھیج رہا ہے، جہاں یہ سفیر اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق قطر ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
اس سال جون میں سعودی عرب سمیت چار ممالک نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات اس لیے ختم کر دیے تھے کیوں کہ ان ممالک کے مطابق قطر دہشت گردوں کی حمایت کر رہا تھا۔ ان ممالک نے کہا تھا کہ قطر کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنا ہوں گے، دہشت گرد تنظیموں سے روابط توڑنا ہوں گے اور الجزیرہ نیٹ ورک کو بھی بند کرنا ہوگا۔