اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے جنگ، افغان جنرل تمام حدیں پار کر گیا، احسان فراموشی کی نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی رہا ہے اور اس جنگ کے دوران نہ صرف قیمتی جانوں کا نقصان برداشت کیا ہے بلکہ کئی ٹریلین ڈالر مالی نقصان بھی برداشت کیا ہے، امریکہ کا ساتھ دینے کا نتیجہ میں پاکستان میں خود کش دھماکے شروع ہوئے، جس میں معصوم پاکستانی شہریوں کی 70 ہزار سے زائد تعداد لقمۂ اجل بنی، مگر اس کے باوجود امریکہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتا رہتا ہے،

امریکہ تو امریکہ افغانستان بھی پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتا رہتا ہے، جس طرح اب امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، اس سے پہلے افغانستان کئی بار پاکستان پر اس قسم کے الزامات لگاتا رہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت بھی انہی کی زبان بولتا نظر آتا ہے۔ اس طرح کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے بعد افغان آرمی کے جنرل بھی پاکستان سے جنگ کی باتیں کر رہے ہیں، حال ہی میں افغان آرمی کے میجر جنرل ڈی لانگ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کہ پاکستان سے براہ راست جنگ پر ایسے ہی خوشی ہو گی جیسے کسی کو اپنے محبوب کے ساتھ شادی پر خوشی ہوتی ہے۔ افغان آرمی کے میجر جنرل نے کہا کہ ہماری خواہش پوری ہو گی۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی افغانستان کے جنرل کی طرف سے پاکستان سے جنگ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہو، ان سے پہلے بھی گزشتہ سال مئی میں افغان آرمی چیف جنرل قدام شاہ شمیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سرحد پار سے جارحیت بند نہ ہوئی تو فوجی طاقت کا آخری آپشن استعمال کیا جائے گا۔ افغان آرمی چیف قدام شاہ شمیم کا کہنا تھا کہ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ جارحیت کا جواب دینے کے لیے فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح اب افغان آرمی کے میجر جنرل نے بھی پاکستان سے جنگ کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…