بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سعودی شہزادے کی ترکی میں شاہ خرچیاں،صرف 7 دن میں اتنی رقم اُڑادی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،ہوٹل کا ویٹر صرف’’ٹپ‘‘ لیکر ہی مالا مال ہوگیا

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

انقرہ(این این آئی) سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے صرف ایک ہفتے کے دوران اپنی چھٹیوں پر 5 لاکھ 58 ہزار پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی۔شہزادہ الولید بن طلال اپنے اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت دو درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ترکی کے علاقے بودرم کے ایک مہنگے ریزورٹ میں قیام پذیر رہے تاہم یہ سارے اخراجات انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے پورے کیے۔

واضح رہے کہ شہزادہ الولید ’’کنگڈم ہولڈنگ کمپنی‘‘ کے مالک ہیں اور فوربس میگزین کے مطابق دنیا کے 45 ویں امیر ترین شخص ہیں جن کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 19 ارب ڈالر ہے ٗ وہ ٹوئٹر کے علاوہ دوسری بڑی عالمی کمپنیوں کے اہم حصہ داروں میں بھی شامل ہیں۔ترک روزنامہ ’’حریت‘‘ کے مطابق شہزادہ الولید 14 اگست کو ترکی پہنچے تھے اور ان کے ساتھ 300 سوٹ کیس بھی تھے جبکہ ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے 30 سائیکلیں ان کے علاوہ تھیں ٗان کا یہ سارا سامان ایک بڑے ٹرک پر لاد کر ہوٹل پہنچایا گیا۔62 سالہ سعودی شہزادے کی حفاظت پر ان کے 12 ذاتی باڈی گارڈز بھی ساتھ آئے تھے ٗساحل سمندر پر انہوں نے اپنے لیے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے رکھا تھا جو ایک ہفتے تک ان کے استعمال میں رہا۔ ایک مقامی ہوٹل میں انہوں نے کھانے سے خوش ہوکر باورچی کو تقریباً ساڑھے چار ہزار پاؤنڈ ٹپ بھی دی اور اسی طرح لاکھوں پاؤنڈ دیگر تفریحات پر خرچ کیے۔ اس طرح سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے صرف ایک ہفتے کے دوران اپنی چھٹیوں پر 5 لاکھ 58 ہزار پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…