ماسکو(این این آئی)روسی دارالحکومت ماسکو کی شاہراہوں پر بڑے بڑے بینر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ پیش رفت شاہ سلمان کے روس کے آئندہ دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں سامنے آئی ہے۔روسی جریدے نے اپنی اشاعت میں سعودی عرب کے حوالے سے ضخیم مواد شامل کیا ہے جس میں سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا
ہے۔جریدے نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات کی نوعیت پر گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ عرصے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے روس کے دورے اور صدر ولادیمر پیوتن سے ان کی ملاقات پر بھی روشنی ڈالی ۔اسی طرح جریدے نے روس اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کا بھی جائزہ لیا ہے جس میں تجارتی تبادلے کے معاہدے اور تیل کی منڈی میں دوبارہ سے استحکام لانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون شامل ہے۔