بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’بلیک مون‘‘ کا ظہور، حضرت عیسیٰؑ کی آمد کا وقت ہو گیا، عیسائی پادری نے حوالہ دے کر حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’بلیک مون‘‘ کا ظہور، حضرت عیسیٰؑ کی آمد کا وقت ہو گیا، عیسائی پادری نے حوالہ دے کر حیرت انگیز دعویٰ کر دیا، تفصیلات کے مطابق 21 اگست 2017 کو سورج گرہن ہو گا جو امریکہ کے علاوہ بھی کچھ ممالک میں دیکھا جائے گا۔ اس سورج گرہن کے حوالے سے ایک عیسائی پادری نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے سب کے ہوش اڑا دیے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسٹر بیگلے نے انکشاف کیا ہے کہ 21 اگست کو لگنے والا یہ سورج گرہن ایسا واقعہ ہو گا جو دنیا کے خاتمے کا موجب بنے گا۔

ان کے مطابق اس روز بلیک مون ہو گا مگر بلیک مون کی یہ قسم انتہائی نایاب ہو گی جو آخری اور فیصلہ کن عالمی جنگ کا باعث بنے گی اور پھر دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پاسٹر بیگلے نے بک آف جوئیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب دوبارہ دنیا پر بھیجے جائیں گے اس سے ایک دن قبل سورج تاریک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بک آف جوئیل کی اس پیش گوئی کے مطابق آج سے چار دن بعد حضرت عیسیٰؑ دنیا میں اتارے جائیں گے اور پھر آخری واقعات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے اس کے بعد قیامت آ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…