منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے پاک، ایران بارڈر پر کتنے سو کلومیٹر خاردار باڑ لگا دی؟ اہم انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے پاک ایران سرحد پر خصوصی گیٹ اور 126 کلو میٹر سرحد پر خار دار باڑ لگادی ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے ایران اور افغانستان سے ملنے والی سرحدوں سے متعلق ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ معمول کے مطابق فلیگ میٹنگزاورمشترکہ سرحدی کمیشن اجلاس ہورہے ہیں، پاکستان کی جانب سے پاک ایران سرحد پر گیٹ تعمیر کردیا گیا ہے، گیٹ کے دونوں اطراف 126

کلومیٹر لمبی خاردارتار بھی لگائی گئی۔ایوان کو بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد بند کرنے کی کوئی تجویززیرغورنہیں تاہم سرحدوں مزید چیک پوسٹوں کا قیام اور اسکینرز فراہم کیے جا رہے ہیں ٗسرحد کے آر پار سفر کی اجازت صرف ویزہ رکھنے والوں کو ہے ٗمقامی دستاویزات پر سفری اجازت ختم کردی گئی ہے۔ چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر گیٹ اور باڑ کی تنصیب کیلئے ٹریفک کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اور فرنٹئیرکور کے لیے 50 نئی پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…