منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بھارت‘ سوائن فلو کی بیماری پھیلنے سے600 افراد ہلاک‘زیادہ ہلاکتیں گجرات میں ہوئیں

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سوائن فلو کی بیماری پھیلنے سے600 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے تحت رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً13 ہزار افراد سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 600 افراد کی موت واقع ہوگئی۔سوائن فلو سے سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئیں جہاں 220 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گجرات میں سوائن فلو

کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزارت صحت کے15 ہزار ملازمین ہنگامی بنیادوں پر اس بیماری کی روک تھام کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب ہندوستانی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایچ ون این ون وائرس کا پھیلا سوائن فلو کی شدت اور اموات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔یہ وائرس ایچ ون این ون 2009 میں امریکہ ، میکسیکو، کینیڈا اور یورپ سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس کی بیماری پھیلانے کی طاقت میں اب تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…